نئی دہلی،27/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے گزشتہ پانچ سال میں درخت کاٹے جانے کے سوال پر وزیر ماحولیات بابل سپریو کی جانب سے لوک سبھا میں دیے ایک تحریری جوابات کا حوالہ دیتے ہوئے ہفتہ کو الزام لگایا ہے۔کانگریس نے کہا کہ مودی حکومت نے ایک کروڑ سے زیادہ درخت کٹوا کر ملک کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔پارٹی کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ درخت زندگی ہے۔درخت آکسیجن دیتے ہیں۔درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ سوکھتے ہیں۔درخت ماحولیات کے محافظ ہیں۔لیکن مودی حکومت نے 5 سال میں 1,09,75,844درخت کٹوا دئیے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا مودی حکومت مستقبل سے کھلواڑ کر رہی ہے؟ غور طلب ہے کہ جمعہ کو لوک سبھا میں کچھ اضافی سوالات کے جواب میں سپریو نے کہا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے لئے ایک درخت کاٹنے کی صورت میں اس کے بدلے کئی درخت لگائے جاتے ہیں۔